گوجرانوالہ: چار سالہ بچی کو ورغلا کر لیجانے والے ملزم کی ٹھکائی، حوالہ پولیس

Feb 13, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محنت کش کی کمسن بیٹی کو ورغلا کر لیجانے والے مبینہ ملزم کو محلے داروں نے پکڑ کر اسکی دھلائی کر دی، نوجوان کے ورثاء نے واقعہ کو غلط قرار دیتے ہوئے اعلی پولیس حکام سے انکوائری کروانے کا مطالبہ کر دیا، ہاشمی کالونی کے رہائشی محنت کش عمران کی چار سالہ بیٹی مناہل گزشتہ روز گلی میں کھیل رہی تھی جسے فیضان نامی نوجوان مبینہ طور پر ورغلا کر ساتھ لیجا رہا تھا محلے داروں نے شک گزرنے پر اسے قابو کرنے کے بعد تھپڑوں اور مکوں سے ٹھکائی کر ڈالی، بعدازاں سبزی منڈی پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کیا، پولیس نے عمران کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے، دوسری جانب فیضان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انکا بیٹا بے قصور الزام بالکل غلط ہے، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے اس معاملہ کی انکوائری کروائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں ۔

مزیدخبریں