جوڈیشل الائونس نہ ملنے کیخلاف ایڈووکیٹ جنرل آفس ملازمین کی ہڑتال، مظاہرہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین نے پنجاب حکومت کی جانب سے 30 فیصد جوڈیشل الائونس نہ ملنے پر دفتروں میں کام چھوڑ دیا۔ ملازمین نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر جوڈیشل الائونس کی بحالی کا مطالبہ کیا اور حکومت خلاف نعرے لگائے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس پنجاب کے ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے باہر قلم چھوڑ احتجاج کیا اور کام کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔ ملازمین نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ مظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کے لیے 30 فیصد جوڈیشل الائونس مختص کیا تاہم چیف سیکرٹری پنجاب نے 2009 سے ملازمین کا 30 فیصد جوڈیشل الائونس منجمد کر رکھا ہے جو ملازمین کے حق پر ڈاکہ ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ایپکا عہدیداران اور ممبران ایکزیکٹو کمیٹی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو الائونس کی منظوری کے لیے سمری بھجوائی مگر چیف سیکرٹری پنجاب نے جوڈیشل الائونس بحال نہیں کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی جوڈیشل الائونس بحال نہ ہوا تو ملازمین لاہور کی فین روڈ یا سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...