تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے زیر اہتمام منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد کے لئے جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا جس کے تحت ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ خود کو سینٹرل جیل کے باہر گرفتاری کے لئے پیش کریں گے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی انہیں گرفتارکرنے کا کوئی ارادہ نہیں چونکہ انہوں نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ ولید شرقپوری، نوید الحسن مشہدی، عابد جلالی، عبدالرشید اویسی، خرم ریاض شاہ، پیر اقبال ہمدمی، ضیاء الاسلام گیلانی، احمد رضا فاروقی، شاہد مدنی، امین اللہ سیالوی، فرمان جلالی خصوصی طور پر موقع پر موجود ہونگے۔ مذکورہ افراد دن بارہ بجے سینٹرل جیل کے باہر پہنچیں گے۔ اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا سنٹرل جیل لاہور کے باہر جیل بھرو اجتماع میں قانون ناموس رسالت 295c میں تبدیلی کی حالیہ کوشش کو مسترد کرنے کیلئے رانا ثناء اللہ کو برطرف کروانے اور سزا دلوانے کیلئے، قومی مشاورتی کونسل برائے ختم نبوت کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کیلئے اور شہداء ختم نبوت کو انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...