نوازشریف کو الیکشن کمشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کو الیکشن کمشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا۔ آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ متفرق درخواست میں اہم نوعیت کا معاملہ ہونے کی وجہ سے فل بنچ تشکیل دینے اور جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...