لیبیا:کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتیں کل پاکستان لائی جائیں گی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں کل (بدھ کو) پاکستان لائی جائیں گی،میتیں وطن واپس لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پاکستان لانے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ جاں بحق11پاکستانیوں کی میتیں14فروری کو وطن پہنچا دی جائیں گی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دو میتیں شناخت کے بعد ہی روانہ کی جاسکیں گی،میتیں لواحقین کے حوالے کرنے سے متعلق دو افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، جو اہل خانہ سے رابطہ کرکے میتیں ان کے حوالے کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن