جعلی پولیس مقابلے‘ ماورائے عدالت قتل‘ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

Feb 13, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جعلی پولیس مقابلے اور ماورائے عدالت قتل کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔ گزشتہ روزتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے باقاعدہ تحریک التواجمع کروا دی۔ تحریک التوا کے متن کے مطابق پارلیمان کی معمول کی کارروائی روک کر بحث کی جائے۔ تحریک التوا میں لکھا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہر سال سیکڑوں افراد کو پولیس مقابلوں میں ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال صوبہ پنجاب میں دو سو سے زائد افراد کو مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک کیا گیا۔ صرف قصور میں 137 لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا۔ شہباز شریف کی ایما پر جعلی پولیس مقابلے کیئے جاتے ہیں۔ سابق پولیس افسر عابد باکسرکا بیان اس کا کھلا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں