دہشت گردی خطرات، اسلام آباد میں کھلونا جہاز اور ڈرون اڑانے پر 2 ماہ کی پابندی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کھلونا جہاز، ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث کھلونا جہاز، ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر میں کھلونا جہاز/ ڈرون اڑانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، شرپسند عناصر ریموٹ کنٹرول جہاز کو دہشتگردی کیلئے استعمال کرسکتے ہیں، پابندی دوماہ کیلئے نافذالعمل ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...