اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میجر (ر) سید باقر حسین بخاری نے خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا اسلام اﷲ علیہ کو عظمت و تقدس نسواں کا اسلامی سمبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مذہب و معاشرہ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے‘ اہل مغرب کا دیا ہوا آزادی نسواں کا نعرہ فریب اور دھوکہ ہے جس کا مقصد عورت کی تذلیل اور توہین ہے۔ خواتین عالم اپنے مقام و احترام اور حقوق کے حصول کے لئے سیت فاطمہ زہراء کی پیروی کریں‘ دہشتگردی پر مکمل قابو پانے‘ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے حکمران یاستدان سنجیدگی سے کام کریں‘ نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد اور پاک فوج کو مکمل سپورٹ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے تیس سال پہلے کہہ دیا تھا کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب‘ مسلک اور ملک نہیں وہ فقط دہشتگرد ہے۔