ڈرون کیمروں کے اڑانے پر دوماہ کیلئے پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

Feb 13, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ڈرون کیمروں کے اڑانے پر دوماہ کے لیے پابندی عائدکردی ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو مختلف ذرائع سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ڈروان کیمروں کے اڑانے میں سکیورٹی خدشات پائے جارہے ہیں اور امن دشمن عناصر ان کیمروں کے استعمال کے زریعے دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتے ہیں جو شہر میں امن و امان کی صورت حال پیدا کرسکتے ہیں

مزیدخبریں