پاکستان انسانی حقو ق کی علمبردار اورفن سے محروم ہو گیا،سید کلیم

Feb 13, 2018

اسلام آباد(خبرنگار)ڈاکٹر سید کلیم امام انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عاصمہ جہانگیر کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسانی حقو ق کے ایک عظیم علمبردار اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر سے محروم ہو گیا۔ہلال امتیاز حاصل کرنے والی سپریم کورٹ بار کی سابق صدر و معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو ان کی عظیم خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستانی فن کا عظیم ستارہ قاضی واجد فن کو سوگوارکر گیا۔ کہ قاضی واجد کی وفات سے فن کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے ڈاکٹر سید کلیم امام انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز ایند موٹروے پولیس کی جانب قاضی واجد کے قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

مزیدخبریں