اسلام آباد (نا مہ نگار)پاکستان کے 60لاکھ اسکاوٹ قومی خدمت کے جذبے سے رضاکارانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔جس سے نوجوان نسل کی قائدانہ صلاحتیوں کو پالش کرکے معاشرے کو اعلیٰ قدروں کے ساتھ پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہارپرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کراچی سے سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کی نجی تعلیمی اداروں کی گرلزتربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ اسکاوٹ تحریک ہے جس نے لیاری کراچی کے پرائیویٹ تعلیمی اداروںکی بچیوں میں یہ جذبہ پیدا کیا انہوں نے کہا اسلام آباد اسکائوٹنگ میں واحد صوبہ ہے جہاں پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بلاتمیز سرگرمیوں کا انعقاد ہورہا ہے ۔تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سندھ بوائے اسکائوٹ ایسوسی ایشن کے اسکاوٹ لیڈر انور علی بھٹی نے کہا کہ ہماری سوسا ئٹی کے سماجی ، معاشی،سیاسی اور نظریاتی مسائل کو نسل نو کو رضاکارانہ تحریکوں کا حصہ بنا کر ہی حل کیا جاسکتا ہے لہذا قومی و عالمی سطح پرمثبت سرگرمیوں کا سرچشمہ اسکائوٹ تحریک ہے جس کو منظم طریقے سے آگے لیکر چلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
قومی و عالمی سطح پرمثبت سرگرمیوں کا سرچشمہ اسکائوٹ تحریک ہے،فضل بابر
Feb 13, 2018