ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنارہے ہیں، وعدے پورے کر کے عوام کے جیت لئے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کے نئے معیار قائم کریں گے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کرکے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہبازشریف نے یہ بات اجلاس سے خطاب میں کہی جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت اور صوبہ بھر میں جاری مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ہدایات جاری کیں اورکہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی تعمیر کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور نوجوانوں کو کھیل اور خداداد صلاحیتوں کے اظہار کے لئے سپورٹس کمپلیکس سمیت کھیل سے متعلق دیگر منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 4 اضلاع میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی تعمیر کا پہلا فیز مکمل ہونے کو ہے جبکہ دوسرے فیز میں 4 اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کئے جا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے اور حکومت پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے قابل تقلید تاریخی مثال قائم کی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب تمام چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کی آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار اپنی مثال آپ ہے اور حکومت پنجاب کے ترقیاتی وژن کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی ادارے بھی سراہتے ہیں۔ تعلیم، صحت اور زراعت اور دیگر شعبوں میں اختراعی منصوبے حکومت پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں عوامی فلاح و بہبود اور ضروریات کو ترجیح دی جائے اور منصوبوں میں فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کسی کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے وژن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی اسد رحمن اور ایم پی اے عبدالرئوف سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے دل جیت لئے ہیں۔ انرجی بحران کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت عوام کی رسائی میں ہے۔ عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی ہمارا وژن ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ صوبہ بھر کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں اور اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ ’’پکیاں سڑکاں۔سوکھے پینڈے‘‘ پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھرکے دیہات میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...