لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) نیو ہو پ ویلفئیر آرگنا ئز یشن کی چئیرمین سیمل راجہ نے تو ہین رسالت قانون میں تبدیلی کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ سا بق کو آر ڈینیٹر پا کستا ن با رکونسل چو ہدری مد ثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 295cکا قا نو ن تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کا استعما ل درست کیا جا سکتا ہے اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اکثر اوقات قانون کا استعمال ٹھیک طور پر نہیں کیا جاتا ہے اور بیشتر اوقات مدعی ذاتی دشمنی نکالنے کے لئے مقدمہ درج کرا دیتے ہیں ریاستی اداروں کی ناکامی اور ملی بھگت کے باعث با اثر طبقہ صدیوں سے کمزور طبقے کو دبانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کے بجائے اس قانون کے ناجائز استعمال کو روکنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کے عہدیداران کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں توہین رسالت قانون میں تبدیلی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔