بیروت (اے پی پی) شمالی لبنان کی عیسائی جج خاتون نے عیسائی مذہب کی توہین کے الزام میں زیرحراست 3 مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے سورۃ آل عمران حفظ کرنے کا حکم دے دیا۔ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عیسائی جج کے اس فیصلے کے بعد تینوں مسلم نوجوانوں کی شکلیںدیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہ خاتون عیسائی جج کے سامنے قرآن کریم ہاتھوں میں لئے کھڑے تھے۔ ہر ایک سورۃ آل عمران کی تلاوت کر رہا تھا۔ جج خاتون ان کی رہائی کا حکم دینے سے قبل یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتی تھیں کہ یہ نوجوان سچ مچ سورۃ آل عمران حفظ کر بھی سکیں گے یا نہیں۔ لبنانی حلقوں میں عیسائی جج خاتون کے فیصلے پر انتہائی خوشگوار ردعمل آیا۔ اس سے مذاہب کے درمیان رواداری کی قدروں کو فروغ ملے گا۔
لبنان: عیسائیت کی توہین پر 3 مسلم نوجوانوں کو سورۃ آل عمران حفظ کرنے کا حکم
Feb 13, 2018