نوم پنہہ (اے ایف پی) کمبوڈیا کے شہر سیم ریپ کے سیاحتی قصبے میں ہونیوالی پورنوگرافی پول پارٹی میں شریک 10 غیر ملکی سیاح گرفتار، 7 کو ملک بدر کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پورنوگرافی کی حالت میں گانے گانے اور برہنہ ڈانس کرنے اور فحش تصاویر، ویڈیو بنا کر آن لائن جاری کی تھیں۔ کرنیوالے غیر ملکی ملزموں کو دو ہفتے قبل ایک مقامی بنگلے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ سیم ریپ کی مقامی عدالت نے زیر حراست غیر ملکیوں پر نازیبا حالت میں تصاویر اتروانے اور نازیبا اشیا کے استعمال کے الزامات عائد کئے۔ استغاثہ نے کہا پارٹی منعقد کرنیوالے منتظمین نے تمام برہنہ تصاویر آن لائن جاری کرکے غیر اخلاقی روایت کو فروغ دیا۔ گرفتار غیر ملکیوں کے گروپ میں 5 برطانوی، 2 کینیڈین، ایک نارویجن، ایک کیوی اور ایک ڈچ باشندہ شامل تھے، جنہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا۔ تمام گرفتار غیر ملکیوں کو ایک برس کی قید کا سامنا تھا۔ تاہم ان کے وکیل نے ان کی ضمانت حاصل کر لی۔ چونکہ ان غیر ملکیوں نے پارٹی کا انتظام نہیں کیا تھا۔
کمبوڈیا: پارٹی میں فحش تصاویر، ویڈیو بنا کر آ ن لائن جاری کرنیوالے 10 غیر ملکی سیاح گرفتار، 7 ڈیپورٹ
Feb 13, 2018