پیانگ چن(صباح نیوز)پیانگ چن میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جس میں ایتھلیٹ تمغے تو جیت رہے ہیں لیکن تیز ہواوں نے انہیں پریشان بھی کر رکھا۔ مقابلوں میں اب تک جرمنی 3گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔مینز کے لوژ سنگلز مقابلے میں آسٹریا کے ڈیوڈشرنے گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ لوژ میں آسٹریا کا 50سال میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔ دوسری جانب مردوں کے بیاتلون 10 کلومیٹر اسپرنٹ میں جرمنی کے پیفرنے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔آئس ہاکی کے مقابلوں میں امریکا نے فن لینڈ کو شکست دی جبکہ کینیڈا نے اولمپک پرچم تلے یکجا ہوکر کھیلنے والی روس کی ٹیم کو ہرا دیا ۔ایونٹ میں تیز ہواوں کے باعث اسکی انگ کے کچھ مقابلے ملتوی بھی کرنا پڑے ۔واضح رہے کہ میڈل ٹیبل پر جرمنی تین گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ نیدر لینڈ کی دوسری اور امریکہ کی تیسری پوزیشن ہے۔