انٹر ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کرٹس گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہو گئی

Feb 13, 2018

ایبٹ آباد(اے پی پی) انٹر ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کرٹس گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہو گئی۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری حسنین امین، ریسلنگ کوچ شہباز خان، اتھلیٹک کوچ عارف خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ پہلے ایونٹ 800 میٹر ریس میں نادر نواز نے پہلی پوزیشن، بلال نے دوسری پوزیشن جبکہ عثمان غنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 100 میٹر میں اشفاق نے پہلی اور نعمان خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شاٹ پٹ کے ایونٹ میں یونس خان نے پہلی، ذیشان خان نے دوسری جبکہ حسن مشوانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 400 میٹر ریس میں حضرت بلال نے پہلی، نادر نواز نے دوسری اور سعد حمید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لانگ جمپ میں حسرت خان نے پہلی، نعمان خان نے دوسری اور طاہر زمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں