ولنگٹن :تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا

ولنگٹن (این این آئی)تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ (آج) منگل کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سیریز میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ٗ16 فروری کو سیریز کے پانچویں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آکلینڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے تین میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے ٗفیصلہ کن معرکہ 21 فروری کو آکلینڈ میں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن