لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے 31جنوری 2018ء تک فصل ربیع 2017-18ء کیلئے 8400کواپریٹو سوسائٹیز کے 38ہزار 264کاشتکار؍ممبران میں 1536.965 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے۔ جبکہ اس فصل کیلئے بینک نے 2500 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہوئے ہیں۔ اس کا اظہار رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک نے فصل خریف 2017ء کی وصولی کے سلسلہ میں 98.06فیصد کے حساب سے 1568.232ملین روپے کی وصولی بھی کر چکا ہے۔ درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی مشینری، گولڈلون اور دیگر سکیموں کے ذریعے قرضہ جات بھی جاری کر رہا ہے۔