کراچی(این این آئی)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عالمی کنزیومر گڈز شو ایمبیانٹے فیئر میں شریک پاکستانی مصنوعات کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔فرینکفرٹ میں فروری 9سے 13تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں پاکستان سے 11کمپنیوں نے شرکت کی،جس میں سے سات کمپنیوں نے ٹڈاپ کے بینر تلے جبکہ چار کمپنیاں براہ راست شریک ہوئی،مجموعی طور پر اس نمائش میں شریک نمائش کنندگان کی تعداد 4441سے زائد رہی جنہوں نے کنزیومر گڈز،انٹیریئر ڈیکوریشن،کچن ا سیسریز، ہینڈی کرافٹس اور دیگر مصنوعات کی بھرپور نمائش کی۔پاکستان سے شریک ہونے والی کمپنیوں میں انایا سالٹ،شارپ ایج،فاطمہ انٹر پرائزز اور طارق گلاس وغیر ہ شامل ہیں۔نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کو بھاری آرڈرز ملے ہیں ۔اس ضمن میںپاکستانی نمائش کنندگان نے بتایاکہ حکومت اگر سہولیات دے تویورپی ممالک میں جگہ بنائی جاسکتی ہے ،اس وقت چین زیادہ برآمدات کررہاہے ۔