لاہور( این این آئی)گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں امن اورمحبت کا پیغام ہوتا ہے اس لئے اسے گا کر دلی سکون ملتاہے،کبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہا بلکہ ہمیشہ اپنا احتساب کیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گئی ہوں وہاں پاکستانی موسیقی کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات ہوئی ہے ۔ پاکستانی گلوکاروں نے موسیقی کے شعبے میں کئی دہائیوں پہلے جو نام پیدا کیا تھا وہ آج بھی برقرار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صوفیانہ کلام میں امن اورمحبت کا پیغام ہوتا ہے اور اسے گا کر ہمیشہ دلی سکون ملتاہے۔ انہوںنے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کو جوائنٹ ونچرکرتے ہوئے ایسی تقریبات کاانعقاد کرناچاہیے جہاں لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں۔
صوفیانہ کلام میں امن اور محبت کا پیغام ہوتا ہے ،گا کر دلی سکون ملتا ہے: حمیرا چنا
Feb 13, 2018