ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ پر ان کی 532 کتب کی فہرست جاری

Feb 13, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قائم فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے تناظر میں ان کی تحریر کردہ 532 مطبوعہ کتب کی فہرست جاری کی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ پر اندرون و بیرون ملک ’’محافظ اسلام و انسانیت‘‘ کے عنوان سے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مذہبی و غیر مذہبی، فکری و نظریاتی، سیاسی و معاشی، آئینی و قانونی اور سائنسی علوم کے موضوعات پر کتب تحریر کیں۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا نے اس ضمن میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریر کردہ کتب شرق و غرب اور عرب و عجم میں صاحبانِ علم و دانش کی علمی پیاس بجھا رہی ہیں۔

مزیدخبریں