جعلی دستخط سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شرمناک ہے: نور اللہ صدیقی

Feb 13, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے جعلی دستخط کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونا انتہائی شرمناک ہے،جعل سازی کرنیوالے کس قسم کے سیاسی کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں؟کیا وزیر اعظم جعل سازی کرنے والے کی وزیر خزانہ کے خلاف کوئی کارروائی کرینگیہ۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میںکیلبری فونٹ والی جعلی دستاویزات پیش کر کے جرم کیا گیا ۔سپریم کورٹ نے موقع پر سزا سنانے کی بجائے درگزر سے کام لیتے ہوئے معاملہ احتساب عدالت کے سپرد کر دیا ۔

مزیدخبریں