عالمی ضمیر زندہ ہوتا تو مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا: ناصر اقبال خان

Feb 13, 2018

لاہور( پ ر ) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھر ،مرکزی آرگنائزرنازبٹ اور سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیرعالمی ضمیر کاامتحان ہے،اگرعالمی ضمیر زندہ ہوتاتوروزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوان شہید اورشیرخوار بچے یتیم نہ ہوتے۔ بھارت مسلسل کشمیریوںکوزخم لگاتا ہے اور انہیں اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔بھارت ایک سازش کے تحت کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے جبکہ ان کی نسل مٹانے کے درپے ہے۔ہزاروں کشمیر ی نوجوان کوبھارت کے خفیہ عقوبت خانوں میں قید کیاگیا ہے جبکہ ان کے ورثاکوان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں دی جاتیں۔ بھارت نے ہزاروں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ شاید عالمی ضمیر کوبھی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ورنہ دنیا میں تنہائی کے ڈر سے مودی کا مائنڈسیٹ تبدیل ہوجاتا ۔بھارت میں جمہوریت اور انسانیت ہے توتحریک آزادی کشمیر کی اسیراورباضمیر قیادت کورہاکرے۔

مزیدخبریں