ڈاکٹرفاروق ستار نےچیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کولکھے جانے والے خط میں پارٹی کے جنرل ورکرز کےاجلاس کی منظور شدہ قرار داد کی کاپی بھی بھجوائی ہے۔خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے موقف اختیار کیا ہے کہ گیارہ فروری کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاس کی گئی قرارداد غیر قانونی تھی،رابطہ کمیٹی اور ڈپٹی کنوینئرز نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ہے،جنرل ورکرز اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی سی ڈی الیکشن کمیشن کو فراہم کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہرایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ایس اقبال قادری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے،سترہ فروری کو ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔