نئی دہلی (آن لائن) بھارت اسرائیل سے 110 جدید ہاروپ ڈرونز خرید رہا ہے یہ ڈرونز کسی بھی ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ڈرونز کی خریداری کیلئے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ مزید دو اقسام کے ڈرونز کی خریداری کیلئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ادھر بھارت نے امریکہ سے ہنگامی بنیادوں پر 72 ہزار خود کار رائفلز اور 93 ہزار کاربین رائفلز خریدنے کی منظوری دے دی۔ بھارت امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنی سیگ سیوگر نامی کمپنی سے فاسٹ ٹریک پروکیورمنٹ (ایف ٹی پی) کے تحت 70 ارب روپے مالیت کی رائفلز خریدے گا۔ محکمہ ڈیفنس کے مطابق مذکورہ رائفلز مختلف حساس محاذ میںفرنٹ لائن فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔ مزید بتایا کہ 72 ہزار 200 ایس آئی جی 716 جدید رائفلز میں سے 66 ہزار 400 بری، 2 ہزار بحری اور 4 فضائیہ کو فراہم کی جائیں گی۔