نیب کا آصف زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ‘ وزیراعلیٰ سندھ‘ فریال تالپور کو بھی بلایا جائیگا

راولپنڈی(آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں تفتیش کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے فریال تالپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کیا جائے گا اور تینوں رہنمائوں کی طلبی نیب راولپنڈی بیورو میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں کو جلد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے اور جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔آصف علی زرداری، فریال تاپور اور مراد علی شاہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔یاد رہے کہ نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے بھی رجوع کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...