نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ایک بار پھر گئو رکھشکوں پر تنقید کی ہے۔ اتر انچل یونیورسٹی ڈھیرا دون میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا جو گائے کو ماتا مانتے ہیں ان کے دماغ میں گوبر بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا دنیا گائے کا گوشت کھاتی ہے۔ میں گائے کو دیگر جانوروں کی طرح ہی جانور سمجھتاہوں، کیرالہ میں میں نے بھی بیف کھایا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو اس سے قبل بھی گائے کے رکھشکوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ انہوں نے گائے کی رکھشا کے نام پر معصوم مسلمانوں کے قتل کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔