شوگر ملز پیسے نہیں دیتیں تو کاشتکار گنا کیوں دیتے ہیں، سندھ کے کسانوں کو 160 روپے من کے حساب سے ادائیگی ہو گی: سپریم کورٹ

Feb 13, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو سرکاری ریٹ پر ادائیگی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام کین کمشنرز کو ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کو 160 روپے فی من کے حساب سے ادائیگی ہوگی۔ سندھ کے کاشتکاروں کو ادائیگی ہائی کورٹ حکم کے مطابق ہو گی، عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل ایک ماہ میں مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔ کاشتکاروں کے وکیل نے عدالت کہا کہ شوگر ملز والے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ شوگر ملز ادائیگیاں نہیں کرتیں تو کاشتکار انہیں گنا کیوں دیتے ہیں؟ کاشتکار گنے کی جگہ کوئی اور فصل اگا لیں، عدالت کاشتکاروں کو تنگ کرے گی نہ مل مالکان کو۔

مزیدخبریں