ڈی جی سپورٹس پنجاب کا سائیکلسٹ صبیحہ زاہد کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سائیکلسٹ صبیحہ زاہد کے انتقال پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے، تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صبیحہ زاہد نے سائیکلنگ کے شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کیا ، سائیکلنگ کے میدان میں صبیحہ زاہد خواتین کے لئے رول ماڈل تھیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔

ای پیپر دی نیشن