براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

Feb 13, 2019

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے مشہور زمانہ ’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل ڈالے۔ وہ اکثر اپنے ڈانس اور گانوں کے کلپس سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے رہتے ہیں۔براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے تو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔ پاکستانیو، چیمپئن 2006 کے بعد پہلی بار آپ کے وطن آ رہا ہے اس لیے آپ لوگ ہمیں بھرپور سپورٹ کریں۔براوو نے گانے ’چیمپئنز‘ میں کوئٹہ کے الفاظ بھی شامل کیے۔

مزیدخبریں