اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن 19 گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیر دفاع، دفاعی پیداوارکی وزیر، وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلح افواج کے سربراہان، سفارتکاروں اور غیر ملکی فوجی کماندروں نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندری مشق کے شاندار مناظر دیکھے۔ صدر مملکت نے ان مشقوں کے انعقاد پر پاک بحریہ کی تعریف کی اور کہا کہ بحری خطرات کے تدارک کیلے ملکوں کے درمیان اشتراک عمل اب ناگزیر ہے۔
پاک بحریہ کے زیراہتمام کثیرالقومی بحری مشق ختم ہوگئی
Feb 13, 2019