گوادر آئل ریفائنری کا قیام اسٹریٹیجک فیصلہ، بلوچستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہونگے: سنجرانی

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اور تاریخی تعلقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے۔ پاک سعودی تعلقات سے متعلق ایک تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود سعودی عرب کا دورہ کر کے آئے ہیں۔ سعودی عوام اور حکومت پاکستان کے لئے محبت اور اخوت کے گہرے جذبات رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی قوم سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔ سعودی عرب کی طرف سے گوادر میں آئل ریفائنری کا قیام ایک سٹریٹجک فیصلہ ہے جس سے بلوچستان کی معیشت پر زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔ سعودی عرب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن