سوا ت میں بارش وبرفباری کا نیا سلسلہ شروع،سردی کی شدت بڑھ گئی

سوات(نامہ نگار)سوا ت میں بارش وبرفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوںمیں برف باری سے ایک بار پھر سردی کی شدت بڑھ گئی، گزشتہ روز سوات کے طول وعر ض میں ایک با ر پھر کالے بادل آسمان پر چھائے رہے ، دوپہر کے بعد میدانی علاقوں میں بارش جبکہ مالم جبہ ، میاندم اور کالام کے علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا جس کی وجہ سے درجہ حرارت کا فی حدتک نیچے آنے کی وجہ سے سردی کی شدت کافی حد تک بڑھ گئی، بارش وبرفباری کے باعث مینگورہ شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سنٹی گریڈ رہا جبکہ مرغزار 6 سنٹی گریڈ، مالم جبہ میں 1 ، میاندم میں 2 ، مدین میں بھی 1، بحرین میں منفی 2 جبکہ کالام اور ملحقہ علاقوںمیں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سنٹی گریڈ رہا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں معمولات زندگی محدود رہے تاہم سردی کی وجہ سے چپلی کباب ، مچھلی فروش اور حلویات کا کاروبار کرنے والے خوب مزے میں رہے اور ان کے پاس آنے والے لوگ سرد موسم کے ساتھ گرم پکوانوں سے لطف اُٹھاتے رہے بالائی علاقوں میںملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح سرد موسم اور برف بارکے مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش وبرفباری کا موجودہ سلسلہ جمعرات کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن