سنکیانگ میں صرف انتہا پسندوں کیخلاف کا رروائی ہو رہی ہے‘ چینی ترجمان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کی ہے کہ چین سنکیانگ میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سنکیانگ کا ایک ممتاز مسلمان شاعر قید میں دم توڑ گیا ہے۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہ عبدالرحمان زندہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین سنکیانگ میں صرف دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...