واشنگٹن (آن لائن) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ چین اور روس واشنگٹن کی خلائی صلاحیتوں کے لئے ایک سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی انٹیلی جنس ادارے نے اپنی جاری رپور ٹ میں کہا ہے کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چین اور روس امریکہ کے دیگر ممالک سے فوجی اتحاد کو غیر موثر بنانے کے لئے جدید جنگی طریقوں اور خلائی صلاحیتوں میں اضافے کو اہم ہتھیار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک خلائی بیسڈ انتیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی جیسی صلاحیتو ں کو فروغ دے رہے ہیں۔ اور یہ صلاحیتیں انکی مسلح افواج کو صورتحال کے متعلق بر وقت آگاہی ، امریکی اور اتحادی فورسز کی مانیٹرنگ ، ٹریک اور ٹارگٹ کے بارے میں باخبر رکھتے ہوے دنیا بھر میں انکے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو زیادہ مضبوط بنائے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے دونوں ممالک کے یہ اقدام امریکہ کے لئے ایک سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔
چین اور روس امریکی خلائی صلاحیتوں کیلئے سنگین خطرہ بننے جا رہے ہیں: پینٹاگون
Feb 13, 2019