انڈر پاس کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹرز اور فرموں سے درخواستیں طلب

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فردوس مارکیٹ گلبرگ کے قریب انڈرپاس کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کرنے کی خاطر پاکستان انجینئرنگ کونسل سے کیٹیگری سی ون میں رجسٹرڈ کنٹریکٹرز اور فرموں سے2مارچ تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گرائونڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کی سہولت کے لئے فردو س مارکیٹ چوک میں انڈر پاس کی تعمیر کامنصوبہ مکمل کیاجائے گا۔یہ دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...