مغربی بنگال (این این آئی)بھارتی کی مغربی بنگال ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے نئی دہلی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقابلے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی متنازع پالیسیوں کا منہ توڑ جواب قرار دیدیا۔ ممتا بینرجی نے اے اے پی کے سربراہ اروند کیجریوال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی کی پالیسیوں کو مسترد کردیا اور عام آدمی پارٹی کی جیت دراصل جمہوریت کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں طلبا و طالبات اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو منہ توڑ جواب مل گیا۔ممتا بینرجی نے کہا کہ بی جے پی کی دسترس سے ایک کے بعد ایک ریاست نکل رہی ہے اور بہت جلد وہ تمام ریاستوں پر اپنا کنڑول کھو بیٹھے گی۔انہوں نے دہرایا کہ بی جی پی نے نئی دہلی میں طالبات اور خواتین پر تشدد کیا تھا اور اب نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں انہیں بروقت اور منہ توڑ جواب مل گیا۔