اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کرونا وائرس کے خلاف چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کیلئے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، قرارداد پرمسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف اور پارٹی کے دیگر اراکین کے دستخط موجود ہیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں بالخصوص پاکستانی طالب علموں کا اپنوں کی طرح بہترین علاج اور دیکھ بھال کرنے پر صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے کرونا وائرس کیخلاف چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کیلئے قرارداد جمع کرا دی
Feb 13, 2020