معاشی بدحالی نالائق اور نااہل حکمران ٹیم کی کارستانی ہے، نیئربخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے ریلیف پیکیج کو محض دکھاوا قرار دیا ہے۔ اس نام نہاد ریلیف پیکج سے صرف حکومتی شراکت دار (کیش اینڈ کیری گروپ) مستفید ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے معاشی بدحالی نالائق اور نااہل حکمران ٹیم کی کارستانی ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم مشن کی منی بجٹ اور مزید 200ارب کے ٹیکسز ڈکٹیشن کی تعمیل کی تیاری ہے۔ حالانکہ قومی معیشت پہلے ہی آئی ایم ایف کے شکنجے میں دیدی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے ہی عوام دشمن آئی ایم ایف بجٹ مسترد کر چکی۔ قومی عوامی مفادات کے خلاف کسی بھی ڈیل کو تسلیم نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن