راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ٹیم نے راولپنڈ ی ڈویژن بھر میں لیبر ایکٹ کے کامل نفاذ کیلئے مہم تیز کردی جس کے تحت لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں کاروباری اداروں میں چیکنگ پر مامورکی گئی ہیں اور لیبر ایکٹ خصوصا کم از کم اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے آجر اداروں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی بلاتاخیر مکمل کی جا رہی ہے یہ بات ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن نے مذکورہ مہم کے تحت گذشتہ روز کی گئی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ کم از کم اجرت کے قانون کے تحت مختلف ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ادارہ جات کے 116 چالان مرتب کرکے متعلقہ عدالتوں میں فیصلے کے لئے بھجوائے گئے ۔