ایف جی ای آئی اساتذہ کو موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کے دوران کنوینس الاؤنس ملے گا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل وفاقی تعلیمی ادارہ جات(کینٹ / گیریژن) ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میجرجنرل محمد اصغرنے فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں تمام ایف جی ای آئی اساتذہ کو موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کنوینس الاؤنس کی منظوری دیدی ہے،اس نوٹیفکیشن سے ایف جی اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ایف جی ای آئی کے ترجمان واجدمسعودکے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو اب موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بھی کنوینس الاؤنس ملے گا، فیڈرل سروس ٹریبونل کی اپیل نمبر 1889(ر) سی ایس / 2016 مورخہ 03 دسمبر 2018 کے فیصلے کی روشنی میں اس معاملے کو فنانس ڈویژن میں زیر غور لایا گیا تھا اور مذکورہ بالا فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے مطابق ہدایت کی گئی تھی دوران تعطیلات اساتذہ کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی نہ کی جائے،قبل ازیں ایف جی اساتذہ کو موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کنوینس الاونس نہیں ملتا تھا لیکن اب عدالت کے فیصلے اور فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر وہ موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات میں کنوینس الاؤنس کے اہل ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...