چارٹرڈ آف ڈیمانڈ سے پیچھے نہیں ہٹے، پنجاب کے ملازمین کو کم تنخواہ مل رہی ہے

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں ایک ہی ملک میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو الگ الگ مراعات دی جارہی ہیں پنجاب کے ملازمین کو کم تنخواہ مل رہی ہے گروپ انشورنس کے حصول میں بھی ٹرخا دیا جاتا ہے یہ بات ایپکا کے مرکزی صدر بنارس خان جدون، جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال سنگیڑا، سینئر نائب صدر شہزاد محمود، سیکرٹری اطلاعات رانا منور حسین نے ایپکا کے رہنمائوں ملک عدالت حسین سمیت دیگر ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب میں کیاتقریب میں سی ای او ڈسٹرکت ایجوکیشن اتھارٹی کاشف اعظم ، ڈپٹی ڈی او مشتاق سیال سمیت ضلع بھر کے اپیکا رہنمائوں و ورکرز نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈویژنل صدر چوہدری مبشر احمد، سینئر نائب صدر سید فدا حسین نقوی ، صدر ایپکا محکمہ تعلیم راجہ آفتاب احمد، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد محمود، مرزا توقیر ، پنجاب ٹیچرز یونین کے سید حامد شاہ،ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر امجد محمود و دیگر نے بھی خطاب کیاایپکا رہنمائوں نے کہا کہ کلرکس ایسوسی ایشن کی تمام تنظیموں کو اپنے مشترکات کے حصول کیلئے اختلافات کو بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ صوبے میں قائم سرکاری اداروں کے ملازمین کے جائز حق تسلیم نہیں کئے جارہے ہیںریکارڈ مہنگائی کے برعکس تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن