اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت میں سابق وزیز خزانہ اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی ہے،بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ،نیب تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے،ملزم سعید احمد خان بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ،سعید احمد خان کی عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کر لی گئی ،نیب تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی ،عدالت نے کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی۔
اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 24فروری تک ملتوی
Feb 13, 2020