سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)صدارتی ایورڈ یافتہ گٹارسٹ،میوزیشن اور موسیقار سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا،خصوصی بچوں کے گیت کسی کا بن جا تو سہارا سمیت متعدد غزلیں اور گیت ریکارڈ کرڈالے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلوکاری کے شعبے کو ہمیشہ اہم سمجھا ہے اور 50 سال قبل بطور میوزیشن فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ملکہ ترنم نورجہاں ،مہدی حسن ،مسعود رانا احمد رشدی،رونالیلی اور ان جیسے بڑے گلوکاروں کا طوطی بولتا تھا اور میں ان کے گائے ہوئے بولوں پر گیٹا ر ،مینڈولین ،سرود اور دیگر آلات موسیقی کو مکس کرتا تھا ان فن میں یکتا لوگوں سے متاثر ہوکر میں نے بھی گلوکاری کے اسرار ورموز کو سیکھا۔۔کوشش ہوگی مزید غزلیں اور گیت گیٹار،ہارمونیم،پیانو،سرود،ستار اور دیگر موسیقی کے آلات کو مکس کرکے ریکارڈ کروں ۔

ای پیپر دی نیشن