وزیراعظم ہائوس چوروں کی پناہ گاہ، حکومت معیشت کو اندھے ڈرائیور کی طرح چلا رہی ہے: شہباز شریف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے معاشی خطرات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہو رہی ہے۔ صحت مند ہوتی اور دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے۔ سود کی شرح اور بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا۔ 11000 ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں میں جکڑنے کے لئے لیا گیا، جس کا قوم کو فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔ عوام، تاجر اور سیاستدان معیشت بچانے کے لئے متحد اور تیار ہو جائیں۔ عوام اور ملک کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلا رہی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس چوروں کی پناہ گاہ اور ملک کو عوام کی معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے۔ معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کردیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آٹا اور چینی چور عمران خان کی سرپرستی میں محفوظ جبکہ بے قصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...