سٹیٹ بنک نے فری لانس خدمات پر رقم وصولی کی ماہانہ حد 5 سے 25 ہزار ڈالر کر دی، بینکاری ترسیلات میں اضافہ متوقع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے فری لانس خدمات پر رقم وصولی کی حد 25 ہزار ڈالر ماہانہ کر دی۔ فری لانسز اپنی خدمات کے عوض 5 ہزار ڈالر منگوا سکتے تھے۔ فری لانسر خدمات پر رقم وصولی حد بڑھانے سے بنکاری ذرائع سے ترسیلات بڑھیں گی۔ جنوری 2020 میں خدمات کی برآمدات میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا۔ فری لانسر حد بڑھانے سے خدمات کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...