علی گیلانی طویل عرصہ نظر بندی سے شدید علیل

اسلام آباد (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے نمائندے سید عبداللہ گیلانی نے کہا ہے کہ بزرگ رہنما شدید علیل ہیں اور عوام الناس بالخصوص علمائے کرام اور آئمہ مساجد سے درخواست ہے کہ وہ سید علی گیلانی کی جل دصحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کریں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید عبداللہ گیلانی نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی صحت طویل عرصے سے گھر میں نظر بندی کی وجہ سے زیادہ خراب ہوئی ہے اور وہ نقابت محسوس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنما کے پھیپڑوں میں انفیکشن ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ تکلیف میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنما کی زدگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...