موئے مبارک ؐ کے وسیلہ سے مانگی گئی دعا ضرورقبول ہوتی ہے:حافظ فضل الرحیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا ہے کہ حضور اکرمؐ کے ساتھ عشق و محبت اور اطاعت کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک ایک سنت پر عمل کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے شبانہ روز کوشش و محنت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کی زیرسرپرستی اور الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ٹاؤن شپ لاہور میں موئے مبارک کی زیارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ احادیث نبویؐمیں موئے مبارک کی بہت زیادہ عظمت و فضیلت بیان کی گئی ہے اور حضور اکرمؐ نے مختلف مواقع پر صحابہ کرام ؓ کو اپنے بال مبارک عطاء فرمائے تھے اور صحابہ کرامؓسے لیکر آج تک ان کی فضیلت و عظمت اور احترام موجود ہے اور جامعہ اشرفیہ لاہور میں موئے مبارک موجود ہے جو مختلف واسطوں سے ہوتا ہوا جامعہ اشرفیہ لاہور تک پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ موئے مبارک کے وسیلہ سے جو بھی دعائیں مانگی جائیں وہ قبول ہوتیں ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...