معاشرے کو ویلنٹائن نہیں پارسائی کے اصولوں کی ضرورت ہے:اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم میں ’’ویلنٹائن ٖڈے ’’یومِ محبت ‘‘یا’’ یومِ فساد‘‘ کے عنوان پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا: ہمارے معاشرے کو ویلنٹائن کے پھولوں کی نہیں، پاکدامنی اور پارسائی کے اصولوں کی ضرورت ہے۔14فروری بے حیائی کے گلاب کے لیے نہیں، حیاء اور حجاب کے لیے ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان غیر شرعی رابطے بالآخر قتل و غارت اور فساد کا باعث بنتے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے عریانی، فحاشی اور بے حیائی کا ایک تہوار ہے۔ مسلمانوں کے معاشرے میں ایسی بیہودگی کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تعلیمی اداروں اور پارکوں کو ویلنٹائن کی حیاء سوز حرکتوں سے پاک رکھا جائے۔ جس سوسائٹی میں نفسانی خواہشات اور شہوات کے لیے حدود و قیود نہ ہوں وہاں شیطان پوری طرح مسلط ہو جاتا ہے۔ خواہش پرستی اور شہوت رانی نے پہلے ہی ہمارے معاشرے کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ جس معاشرے میں رشتہ ازدواج اور نکاح مسنون کے بغیر مرد و زن کے تعلقات استوار ہو جائیں، وہ آتش فشاں بن جاتا ہے۔ویلنٹائن ڈے اور بسنت جیسے تہوار مسلم معاشرے پر بدی کی یلغار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن